ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیری علیحدگی پسندوں کو پاکستان سے خطرہ:جتیندرسنگھ

کشمیری علیحدگی پسندوں کو پاکستان سے خطرہ:جتیندرسنگھ

Sat, 10 Sep 2016 19:26:53  SO Admin   S.O. News Service

 

جموں10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کشمیر وادی میں علیحدگی پسند رہنماؤں کی سیکورٹی سخت کئے جانے کو صحیح قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ انہیں پاکستان سے خطرہ ہے جو ان پر حملہ کر سکتے ہیں، تاکہ اس کا الزام ہندوستان پرڈالاجاسکے۔سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ بدامنی دنیا میں پہلی ایسی ہنگامہ خیز صورتحال ہے جس میں زخمی ہوئے عام شہریوں اور زخمی ہوئے سیکورٹی فورسزاورپولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباََ ایک جیسی ہے۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کتنا تحمل برتاہے۔انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری ہوتے ہی ریاست کے نوجوانوں سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں سنجیونی شاردا مرکز میں منعقد ایک پروگرام میں انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ(محبوبہ مفتی)کو مجرم قرار دیتے رہتے ہیں لیکن اس میں شامل طاقتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔پاکستان اور علیحدگی پسند خطرہ ہیں۔سنگھ نے کہاکہ پاکستان ہمارے لئے ہی نہیں، بلکہ علیحدگی پسندوں کیلئے بھی خطرہ ہے۔علیحدگی پسندوں کو ہم(بھارت)کوئی خطرہ نہیں ہیں بلکہ انہیں پاکستان سے خطرہ ہیں۔

Share: